بہاولنگرواقعہ:وزیراعلیٰ کاجاں بحق افرادکےلواحقین اورزخمیوں کیلئے امداد کا اعلان

20 Aug, 2021 | 10:55 AM

 ویب ڈیسک :  وزیر اعلیٰ پنجاب نے گزشتہ روز بہاولنگر میں  کریکر دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب   کی جانب سے گزشتہ روز بہاولنگر میں ہونیوالے کریکر حملےمیں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا گیا ہے،وزیر اعلیٰ  پنجاب  عثمان بزدار  کا  کہنا تھا  کہ  پنجاب حکومت کی طرف سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10،10 لاکھ روپے، شدید زخمی ہو نیوالے افراد  کو  5،5 لاکھ جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو ایک،ایک لاکھ روپے  مالی امداد دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ن کا جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے اظہارافسوس کرتےہوئے کہنا تھا کہ مالی امداد کسی بھی انسانی جان کانعم البدل نہیں،غم کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت  جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کےساتھ ہیں۔ وزیر اعلیٰ  پنجاب  کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات جا ری ہیں اور ملز موں  قرار واقعی  دی جائے گی ۔

واضح  رہے گزشتہ روز ضلع بہاولنگرمیں  یوم عاشور کےجلوس پر کریکر حملہ ہوا تھا جس میں  2 افراد جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے ہیں۔  جبکہ واقعہ کے بعد پولیس نےایک مشکوک شخص کو حراست میں  لیاتھا۔

مزیدخبریں