لاہور ہائیکورٹ نے مقدمات کی سماعت کیلئے جاری ججز روسٹر میں ترمیم کردی

20 Aug, 2021 | 11:32 AM

Sughra Afzal

(ملک اشرف) سپریم کورٹ کا چینی کی قیمتوں کے متعلق کیس واپس لاہور ہائیکورٹ بھجوانے کا معاملہ، ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے جاری ججز روسٹر میں ترمیم کردی، ترمیمی ججز روسٹر میں جسٹس شاہد جمیل خان شامل کیے گئے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق چینی کیس کے متعلق مکمل آگاہی ہونے کے باعث جسٹس شاہد جمیل خان کی عدالت میں شوگر ملز کیس سماعت کے لئے مقرر کیا جائے گا، سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کو 15 روز میں چینی کی قیمتوں کے متعلق کیس کا فیصلہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے, ہائیکورٹ میں 23 اگست سےموسم گرما کی تعطیلات کے 8 ویں ہفتے کا آغاز ہوگا، 1 ہفتہ باقی رہ جائے گا، پرنسپل سیٹ پر 23 اگست سے تین ڈویژن بنچز اور 8 سنگل بنچز ججز روسٹر میں شامل ہیں۔

جسٹس چوہدری محمد اقبال، جسٹس شاہد جمیل خان،جسٹس جواد حسن ،جسٹس مزمل اختر شبیر ، جسٹس صفدر سلیم شاہد، جسٹس امجد رفیق،جسٹس راحیل کامران بنچز میں شامل ہیں، چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی آئندہ ہفتے بھی سماعت نہیں کریں گے۔

مزیدخبریں