ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائرایجوکیشن کمیشن کاسٹوڈنٹ الرٹ جاری کرنےکا نوٹیفکیشن معطل

ہائرایجوکیشن کمیشن کاسٹوڈنٹ الرٹ جاری کرنےکا نوٹیفکیشن معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نےہائرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے سٹوڈنٹ الرٹ جاری کرنے کا نوٹیفکیشن معطل  کردیا،فریقین سے 30 اگست کو جواب طلب ۔جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئے کہ آئین کے آرٹیکل 25 اے کے تحت تعلیم حاصل کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے، کس قانون کے تحت سٹوڈنٹ الرٹ جاری کیا گیا؟

 تفصیلات کے مطابق جسٹس جواد حسن ہے نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس لاہور کی درخواست پر عبوری حکم جاری کیا۔درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد این سی بی اے کا رحیم یار خان سب کیمپس قائم کیا ۔قانونی تقاضے پورے ہونے کے باوجود ایچ ای سی نے سٹوڈنٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے داخلوں سے روک دیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے اسٹوڈنٹ الرٹ جاری کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے ۔جسٹس جواد حسن نے ریمارکس  دیئے کہ 2002 کے بعد پنجاب کے ہر ضلع میں پبلک پرائیویٹ یونیورسٹیاں قائم ہو چکی ہیں ۔یونیورسٹیوں سے تعلیم یافتہ طلبہ کا فائدہ صنعتوں کو بھی ہوگا ۔رحیم یار خان میں سی پیک کی وجہ سے انڈسٹریز میں روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔این سی بی اے سمیت دیگر تعلیمی اداروں کا پسماندہ علاقوں میں سب کیمپس کا قیام ایک خوش آئند فیصلہ ہے،عدالت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 30 اگست تک ملتوی کردی کردی۔