ویب ڈیسک : ملک بھرمیں گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران کورونا سے مزید 70 مریض انتقال کرگئے، کورونا کے 3 ہزار 239 نئےکیسز رپورٹ جبکہ کورونا کیسز کی مثبت شرح 6 اعشاریہ 23 فیصد رہی۔
این سی او سی کے ادادوشمار کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران کورونا سے مزید 70 مریض انتقال کرگئے، 51 ہزاد 982 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کورونا کے 3 ہزار 239 نئےکیسز رپورٹ ہوئے، کورونا کیسز کی مثبت شرح 6 اعشاریہ 23 فیصد رہی۔
لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.8 ریکارڈکی گئی، گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران لاہور میں کورونا سے9 افراد انتقال کرگئے جبکہ شہر میں کورونا کے411نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔