حالیہ بارشوں کے بعد خطرناک وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ

20 Aug, 2020 | 11:33 PM

Arslan Sheikh

( زاہد چوہدری ) حالیہ بارش کے بعد ڈینگی پھیلنے کا خدشہ، صوبائی وزیرصحت نے انسداد ڈینگی مہم کو مزید موثر بنانےکی ہدایات جاری کردیں۔

وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت دربار ہال میں کابینہ کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر اوقاف سعیدالحسن جعفری، سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان یونس، ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر، ڈی سی لاہور دانش افضال اور ویڈیو لنک کے ذریعے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز شریک ہوئے۔

اجلاس میں محکمہ پولیس، تعلقات عامہ، سول ایوی ایشن، لائیو سٹاک، ڈی ایچ اے، ریسکیو 1122، سپیشل برانچ، ہائرایجوکیشن، لوکل گورنمنٹ، پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن ودیگر محکمہ جات کے افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں انسدادڈینگی مہم کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ 

سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے صوبہ بھر میں انسداد ڈینگی مہم کی سرگرمیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیر صحت نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو انسداد ڈینگی مہم کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں تمام ہسپتالوں میں سہولتوں کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ 

مزیدخبریں