قمر زمان کائرہ کی حکومتی دو سالہ کارکردگی پر کڑی تنقید

20 Aug, 2020 | 10:44 PM

Arslan Sheikh

( فاران یامین ) پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کی پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس، حکومت کی دو سالہ کارکردگی پر خوب برسے، بولے لاہور کی ڈوبی سڑکیں اور گلیاں ہی پنجاب حکومت کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ خان صاحب بارش کے بعد لاہور سمیت پنجاب کے چھوٹے بڑے شہر ڈوب گئے کیا اب پنجاب میں بھی این ڈی ایم اے بلوائیں گے۔

عمران خان نے اپنے انتخابی منشور میں کئے گئے ہر وعدہ پر یوٹرن لیا۔ عمران خان اب بھی کنٹینر پر کھڑے ہیں گا،گی گے اور چاہئیے ہی کی بات کرتے ہیں۔ پہلے حکومت اپنی ہر ناکامی کی ذمہ داری پچھلی حکومت پر ڈالتی تھی، اب کارٹیل کو ذمہ دار قرار دیتی ہے، جو عمران خان کے ساتھ بیٹھے ہیں۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف پر قانونی سازی نہیں کرتے تو قوم کا نقصان ہوتا اس بل کی حمایت پر مولانا ناراض نہیں ہیں، اے پی سی میں تاخیر ہوئی ہے مگر سب متفق ہیں اس حکومت کو جانا ہوگا۔

قمر زمان کائرہ کہتے ہیں اگر کراچی پر کوئی غیر آئینی اقدام کیا گیا تو پیپلزپارٹی اس کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے احتجاج کرے گی۔

مزیدخبریں