( قذا فی بٹ ) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے حلقہ بندیوں کی تاریخ میں توسیع کردی۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں حلقہ بندیوں کے شیڈول میں توسیع کر دی۔ توسیع شدہ شیڈول کے مطابق حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی اشاعت کی تاریخ 21 اگست 2020 سے تبدیل کرکے 17 ستمبر 2020 کردی گئی۔ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست پر اعتراضات 18 ستمبر 2020 سے 2 اکتوبر 2020 تک جمع کروائے جاسکیں گے۔ اعتراضات پر فیصلے 17 اکتوبر 2020 تک کئے جائیں گے۔ حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 25 اکتوبر 2020 کو شائع کی جائے گی۔