ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابو صابو انڈر پاس بارش کے پانی میں ڈوب گیا

بابو صابو انڈر پاس بارش کے پانی میں ڈوب گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ذیشان صفدر: بابو صابو انڈر پاس بارش کے پانی میں ڈوب گیا، انڈر پاس میں سے ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرک بھی نہ نکل سکے، ملحقہ آبادی کا واحد راستہ بند ہونے سے اہل علاقہ موٹر وے سے گزرنے پر مجبور، شہری جان ہتھیلی پر رکھ کر انڈر پاس اور موٹر وے سے گزرتے رہے۔

 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ہونے والی بارش سے لاہور شہر پانی پانی ہو گیا، اسی طرح بابو صابو انڈر پاس کی بات کی جائے تو بابو صابو انڈر پاس بارش کے پانی میں ڈوب گیا، انڈر پاس میں چھ فٹ پانی جمع ہو گیا۔ پانی جمع ہونے سے انڈر پاس سوئمنگ پول کا منظر پیش کرنے لگا جس کا بچوں نے خوب فائدہ اٹھایا اور پورا دن انڈر پاس میں ڈبکیاں لگاتے رہے۔

انڈر پاس میں پانی جمع ہونے کے باعث ٹرک اور ٹرالی بھی پھنس گئے جس کے باعث انڈر پاس مکمل بند ہو گیا، ملحقہ آبادی کے  باسی جان ہتھیلی پر رکھ کر مجبوراً موٹر وے سے گزرنے لگے۔ انڈر پاس سے منسلک طلعت پارک کے باسیوں نے بتایا کہ انڈر پاس سے پانی کی نکاسی کا بندوبست نہ ہونے کے باعث اہل علاقہ برسات کے موسم میں مشکلات میں پھنس جاتے ہیں۔

شہریوں نے بتایا کہ انڈر پاس کا دیرینہ مسئلہ بارہا شکایات کے باوجود بھی تاحال حل نہیں کیا گیا، حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ بابو صابو انڈر پاس کی نکاسی کے نظام کو ٹھیک کیا جائے تاکہ اہل علاقہ آرام سے انڈر پاس سے گزر سکیں۔

 

 

Shazia Bashir

Content Writer