جوہانسبرگ(ویب ڈیسک) ساؤتھ افریقہ کرکٹ ٹیم کےدوکھلاڑیوں میں کروناوائرس کی تصدیق ہوگئی۔
ساؤتھ افریقہ کرکٹ بورڈکےمطابق دونوں کھلاڑیوں کوآیسولیٹ کردیاگیا۔ کرکٹ بورڈنےٹریننگ کیمپ سےپہلے50 کھلاڑیوں اوراسٹاف میمبرزکےٹیسٹ کئے جس میں دوکھلاڑیوں کاٹیسٹ پازیٹوآیا۔ کرکٹ بورڈنےکھلاڑیوں کےنام جاری نہیں کئے۔
ادھر شعیب ملک کے انگلینڈ میں لیے گئے کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آگئے، شعیب ملک نے ساؤتھ ہمپٹن میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔
دوسری جانب کرکٹ جنوبی افریقہ نے کوگیندری گوویندر کو عبوری چیف ایگزیکٹیو مقرر کردیا۔کرکٹ جنوبی افریقہ نے کوگیندری گوویندر کو عبوری چیف ایگزیکٹیو مقرر کیا ہے۔ کوگیندری گوویندر مستعفیٰ ہونے والے جیکس فال کی جگہ سنبھالیں گی۔
گیندری پہلی خاتون ہیں جنہیں کرکٹ جنوبی افریقہ میں اہم آپریشنل ذمہ داری سونپی گئی، وہ گذشتہ برس مئی سے بورڈ میں چیف کمرشل آفیسر کے طور پر کام کررہی تھیں۔
CONFIRMED: The Board of Cricket South Africa has announced the appointment of Kugandrie Govender as acting Chief Executive Officer of CSA with immediate effect. pic.twitter.com/5p2mBkiFif
— Cricket South Africa (@OfficialCSA) August 19, 2020