سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی لگ گئی

20 Aug, 2020 | 06:00 PM

Arslan Sheikh

( قیصر کھرکھر ) وزیر اعلی پنجاب نے تمام سیکرٹریز کو ایوان وزیر اعلی غیرضروری سمریاں بھیجنے سے روک دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکرٹریز کو بے جا سمریاں بھیجنے سے روکنے کے احکامات جاری کردئیے۔ پنجاب حکومت کے مطابق تمام سیکرٹریز ضرورت کے مطابق سمریاں بھیجیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سے متعلقہ سمریاں ہی بھجوائی جائیں۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ نے سول سیکرٹریٹ میں محرم الحرام کے حوالے سے کنٹرول روم قائم کردیا۔ سپیشل سیکرٹری داخلہ اقبال حسین کنٹرول روم کے سربراہ ہوں گے۔ محکمہ داخلہ کا کنٹرول روم 24 گھنٹے مجالس اور جلوسوں کی مانیٹرنگ کرے گا۔

کنٹرول روم حساس جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ بھی کرے گا، مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم ضلعی پولیس اور تمام ڈپٹی کمشنرز کے کنٹرول رومز سے بھی منسلک ہوگا۔ کنٹرول روم سے فوج اور رینجرز کے ساتھ کوآرڈینیشن بھی کی جائے گی۔

مزیدخبریں