محکمہ خزانہ نے12 یونیورسٹیز کو 69 کروڑ روپے جاری کر دئیے

20 Aug, 2020 | 07:02 PM

Shazia Bashir

سٹی42:   محکمہ خزانہ نے 12 یونیورسٹیز کو 69 کروڑ روپے جاری کردئیے۔ لاہورکالج برائے خواتین یونیورسٹی کو3 کروڑ60 لاکھ   روپے، یونیورسٹی آف ایجوکیشن کو  4 کروڑ  40 لاکھ روپے جاری کر دئیے گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق لاہورکالج برائے خواتین یونیورسٹی کو 3 کر وڑ 60 لاکھ   روپے جاری کردئیے گئے، یونیورسٹی آف ایجوکیشن کو  4 کروڑ  40 لاکھ روپے جاری کر دئیے گئے، انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کو 10 کروڑ روپے جاری خواتین یونیورسٹی بہاولپور کو  2 کروڑ  60لاکھ روپے جاری کر  دئیے گئے۔

 

 خواتین یونیورسٹی سیالکو ٹ2 کروڑ10 لاکھ روپے جاری گورنمنٹ کالج  ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کو4 کروڑ روپے جاری خواتین یونیورسٹی ملتان کو 4 کروڑ 10لاکھ روپے جاری کر دئیے گئے، پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن کو 7 کروڑ  40لاکھ روپے جاری یونیورسٹی آف میانوالی کو 5 کروڑ 80 لاکھ روپے جاری کردئیےگئے۔

راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کو 7 کروڑ  30 لاکھ روپے جاری کئے گئے، یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور کو8 کروڑ40 لاکھ روپے جاری یونیورسٹی آف چکوال کو 9 کروڑ 30 لاکھ روپے جاری کر دئیے گئے۔ 

  دوسری جانب پنجاب بھر کے سکولز مرحلہ وار کھولنے پر اتفاق، پندرہ ستمبر سے پانچویں سے دہم جماعت کے بچوں کیلئے سکولز کھول دیئے جائیں گے، پہلی سے چوتھی جماعت کے بچوں کی کلاسسز جنوری سے شروع کیے جانے پر غور ، مراد راس نے نجی سکولز مالکان سے بھی 25 اگست تک سکول کھولنے کے حوالے سے سفارشات مانگ لی  ہیں۔

مزیدخبریں