شہباز علی : زمبابوے کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے اپنی حکومت سےاجازت مانگ لی-
وائٹ بال کرکٹ کے لیے زمبابوے ٹیم کا دورہ پاکستان شیڈول کےمطابق ہونےکا امکان ہے،ترجمان زمبابوے کرکٹ بورڈ کا کہنا ہےکہ پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے حکومتی جواب کا انتظار کر رہے ہیں،دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ سیریز شیڈول کےمطابق ہونے کے لیے پرامید ہے، پی سی بی زمبابوے اور پی ایس ایل فائیو کے ملتوی شدہ میچز کے لیے بائیو سیکیورماحول کے انتظامات کرنے میں مصروف ہے،ونڈو خالی ہونے کی وجہ سے سیریز اکتوبر میں بھی ہونے کا امکان ہے۔
پی سی بی زمبابوے کے خلاف سیریز کےبعد نومبر میں پی ایس ایل کے مقابلے کرانے کے لیے کوشاں ہیں،پاکستان اور زمبابوے کےدرمیان نومبر میں تین ون ڈے اورتین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلی جانی ہے۔
یاد رہے ساؤتھمپٹن میں کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ بارش سے متاثر رہا اور 5 دن میں دونوں ٹیموں کی پہلی اننگز ہی مکمل نہیں ہوپائی۔پہلے اور دوسرے روز بھی بارش کے باعث میچ متاثر رہا تھا جب کہ تیسرے دن ایک گیند بھی نہیں پھینکی جاسکی تھی اور چوتھے روز بھی بارش کے باعث صرف 10.2 اوورز کا کھیل ہی ہوسکا تھا۔ ٹیسٹ کے پانچویں روز بھی کھیل بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا اور 38 اوورز ہی ہوسکے۔
پانچویں روزانگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 7 رنز سے اننگز شروع کی اور کھیل کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 2 ، شاہین شاہ اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں محمد رضوان اور عابد علی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 236 رنز بناسکی تھی۔محمد رضوان 72، عابد علی 60 اور بابر اعظم 47 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ محمد رضوان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔میچ ڈرا ہونے کی صورت میں دنوں ٹیموں کو 13، 13 پوائنٹس دیے گئے ہیں جب کہ 3 ٹیسٹ کی سریز میں میزبان انگلینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔