ہربنس پورہ میں افسوسناک واقعہ

20 Aug, 2020 | 12:40 PM

Sughra Afzal
Read more!

کینال بینک روڈ (حسن خالد) ہربنس پورہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور  11 زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کےعلاقے  ابرہیم کالونی میں خستہ خال عمارت کی تیس فٹ اونچی دیوار حبیب اللہ نامی شخص کے گھر پر آن گری، جس سے مکان زمین بوس ہو گیا، جس کے نتیجے میں 5 مرد ،3 عورتیں اور 6 بچے ملبے تلے دب گئے،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نےموقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی، ریسکیو ٹیم نے آپریشن کے دوران 15افراد کو ملبے تلے سے نکال لیا ہے جن میں سات سالہ بچے سمیت 4 افرادجاں بحق ہوگئے جبکہ 11 زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

ریسکیو کے مطابق مرنے والوں میں کامران خان، 31 سالہ صابر خان،35 سالہ اعظم اور اسلم خان شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 57 سالہ حبیب اللہ، 18 سالہ سہیل، 25 سالہ قمربی بی، 15 سالہ فاطمہ اور 60 سالہ فریدہ بی بی سمیت دیگر افراد  شامل ہیں،حادثےمیں زخمی ہونے والے تمام افراد کو سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔

 متاثرہ خاندان کے رشتہ داروں کے مطابق گھر کے ساتھ غیر قانونی طور پر دیوار تعمیر ہورہی تھی جس کا ملبہ چھت پر گرا،جس سے پورا گھر زمین بوس ہوگیا۔

پولیس کےمطابق جاں بحق افراد کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں،جبکہ واقعے کی تحقیقات جارہی ہیں۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے افسوسناک واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

 دوسری جانب رائیونڈ کے علاقے لاہور روڈ پرفیکٹری گودام میں خوفناک آگ لگ گئی،جس سے علاقے میں دھویں کے کالے بادل چھا گئے ،اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔

 

مزیدخبریں