ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے کے مزید 2 پائلٹس نے عدالت سے رجوع کرلیا

پی آئی اے کے مزید 2 پائلٹس نے عدالت سے رجوع کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف : پی آئی اے کے 2 مزید پائلٹس نےلائسنس معطلی کےخلاف ہائیکورٹ سےرجوع کرلیا،عدالت نےڈی جی سول ایوی ایشن کوحتمی کارروائی سے روک دیا،عدالت نےڈی جی سول ایوی ایشن سمیت دیگرفریقین سےجواب طلب کرتے ہوئےاٹارنی جنرل آف پاکستان کوبھی کا نوٹس جاری کردیا۔


 لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے پائلٹ شیخ عمراسلام اور عثمان اسلم کی درخواست پرسماعت کی،جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئےکہ اگر سپریم کورٹ میں کیس زیر سماعت ہونےکا علم ہوا تو درخواست خارج کردیں گے،یہاں جعلی ڈگری والےلائسنس کا معاملہ نہ لایا جائے،صرف امتحانات نہ دینے پرمعطل ہونے والےلائسنس کےکیسز  کی شنوائی ہوگی،عدالت نےہدایت کی کہ تمام کیسزکویکجا کرکے سماعت کے لیےلگایا جائے۔

درخواستوں میں وفاقی حکومت،سیکرٹری سول ایوی ایشن اتھارٹی سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ انہیں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سےلائسنس معطلی کا نوٹیفیکیشن موصول ہوا،ڈی جی سول ایوی ایشن نےلائسنس معطل کیا انہیں ہی اپیل کا اختیار دے دیاگیا،،درخواست گزار پائلٹ کا موقف سنے بغیر ڈی جی سول ایوی ایشن نےلائسنس معطل کردیا،ڈی جی سول ایوی ایشن کواپنےہی فیصلےکیخلاف اپیل کی سماعت کا اختیار دینا خلاف آئین ہے،درخواست گزاروں نےاستدعا کی کہ ڈی جی سول ایوی ایشن کو اپیل کا اختیاررولز کو آئین سےمتصادم قرار دے کر کالعدم کیا جائے جبکہ درخواست کےحتمی فیصلے تک لائسنس معطلی کے حکم پر عملدرآمد بھی روکا جائے۔

یاد رہے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز ( پی آئی اے) کے معطل 28 پائلٹس کو بحال کردیا تھا ،ائیرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ بحال ہونے والے پائلٹس کل سے فلائٹ ڈیوٹی شروع کردیں گے۔

خیال رہے کہ جعلی یا مشکوک لائسنس کے الزام کے تحت حکومت نے پی آئی اےکے 141 پائلٹس سمیت 262 پائلٹس کی لسٹ جاری کی تھی اور انہیں معطل کردیا گیا تھا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer