شوہر نے بیوی کو دریا میں پھینک دیا

20 Aug, 2020 | 11:39 AM

Azhar Thiraj

سٹی 42:کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ  میاں بیوی کا معمولی جھگڑا شدت اختیار کرجاتا ہے، یہ جھگڑا بیوی کیلئے سزائے موت بھی بن جاتا ہے۔

امریکی ریاست اوٹاہ میں رات کے کھانے کے انتظام پر ایک میاں بیوی میں جھگڑا ہوا اور شوہر نے  بیوی کو اٹھا کر دریا میں پھینک دیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس 61سالہ آدمی کا نام ڈوگلس ہیرولڈ گرین بتایا گیا ہے جو اپنی بیوی کے ہمراہ پروو ریور ریزارٹ پر موجود تھا۔ دونوں دریا کنارے چل رہے تھے جب ان دونوں میں تلخ کلامی ہوئی اور ڈوگلس نے اٹھا کر خاتون کو دریا میں پھینک دیا۔

ریزارٹ کے کچھ ملازمین قریب کھڑے یہ ماجرا دیکھ رہے تھے۔ ان میں سے ایک ملازم خاتون کی مدد کے لیے دوڑا لیکن اسے بھی ڈوگلس نے روک دیا اور خاتون کی مدد کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا۔ ملازمین نے پولیس کو کال کی جنہوں نے آ کر ڈوگلس کو حراست میں لے لیا۔ خاتون کو ملازمین ڈوگلس کی دھمکیوں کے باوجود پہلے ہی دریا سے نکال چکے تھے۔ دوران تفتیش ڈوگلس نے بتایا کہ ”میری بیوی نے میری بات نہیں مانی تھی، میں نے اس لیے اسے دریا میں پھینکا۔“ خاتون نے پولیس کو بتایا ہے کہ ان دونوں کے درمیان ڈنر کے انتظام پر جھگڑا ہوا تھا۔

مزیدخبریں