شہباز علی : پی سی بی کےبعد عمراکمل نے بھی کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں اپیل کردی۔
بلے باز عمر اکمل نےڈیڑھ سالہ پابندی کے فیصلے کے خلاف اپیل کردی ہے، بلے بازکے وکیل خواجہ عمیض کاکہنا ہے کہ بلے باز کوانصاف فراہم نہیں کیا گیا،عمر اکمل کی ڈیڑھ سالہ پابندی کو ختم کیا جائے،اس سلسلے میں بلے باز کواپنا موقف بیان کرنے کا موقع بھی دیا جائے، پی سی بی نےپہلےہی کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں عمر اکمل کی سزا میں کمی کےخلاف اپیل کر رکھی ہے۔
ڈسپلنری پینل نےعمراکمل پر تین سال کی پابندی لگائی تھی تھی ،یڈجیوڈیکٹر نے تین سالہ پابندی کو کم کرکے ڈیڑھ سال کردیا تھا، عمراکمل کو دو مختلف موقعوں پر فکسنگ کی آفر ہوئی تھی، عمراکمل نے دونوں مرتبہ میچ فکسنگ کی پیشکش بارے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ نہیں کیا تھا۔
دوسری جانب ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ بورڈ کھیلوں میں بدعنوانی کے خلاف اقدامات جاری رکھے گا۔کھیلوں میں بدعنوانی کی روک تھام کے لیے قانون سازی سے متعلق مجوزہ مسودہ متعلقہ سرکاری احکام کو بھیج رکھا ہے۔ مسودے میں پی سی بی نے بدعنوانی، غیرقانونی جوڑ توڑ، شرط، میچ اور اسپاٹ فکسنگ میں ملوث افراد کے لیے سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔
یاد رہے میچ فکسنگ کیس میں سزا کے خلاف عمر اکمل کی اپیل منظور کرلی گئی تھی، جس کے بعد عمر اکمل کی سزا ڈیڑھ سال کم کر دی گئی تھی۔ ایڈجیوڈیکٹر جسٹس (ر) فقیرمحمد کھوکھر نے بیٹسمین کی سزا میں ڈیڑھ سال کی کمی تھی۔