ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلوکار علی ظفر کی محنت رنگ لے آئی

گلوکار علی ظفر کی محنت رنگ لے آئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی ) معروف گلوکار اور فلم سٹار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر میشا شفیع کے حوالے سے بیہودہ الزامات لگانے اور ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے پرعفت رحیم سمیت 15 سے زائد ماڈلز اداکاروں کو طلبی کے نوٹس جاری جبکہ ماڈل و اداکارہ عفت رحیم نے اپنا بیان بھی ریکارڈ کرا دیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق معروف گلوکار، موسیقار اور فلم سٹار علی ظفر نے میشا شفیع کیس کے حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دی تھی کہ فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور یو ٹیوب پر ان کی تصاویر اور کچھ ویڈیو کلپ کے ساتھ ان کو بدنام کیا جارہا ہے۔ جب ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور نے علی ظفر کی درخواست پر انکوائری شروع کی تو معلوم ہوا کہ اس میں زیادہ تر نامی گرامی ماڈل و اداکارہ شامل ہیں۔ جس پرایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور نے عفت رحیم سمیت ماہم جاوید، فریحہ ایوب علی، گل پیر، مناہل خان محسن سعید، حمناء رضا، سبحہ غنی سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے۔

نوٹس وصولی پر عفت رحیم نے اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا جبکہ باقی آئندہ ہفتے اپنا بیان ریکارڈ کرا کر انکوائری کا حصہ بنیں گے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور ذرائع کے مطابق اب تک کی تحقیقات سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ کچھ فلم سٹار اور ماڈل نے علی ظفر کے خلاف میشا شفیع کیس کے حوالے سے بیہودہ الزامات اور نازیبا الفاظ استعمال کیے بلکہ ویڈیوز کلپ کو بھی تبدیل کیا۔

جب اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ لاہور چوہدری سرفراز سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ علی ظفر نے درخواست دی تھی جس ہر قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔