میاں شہبازشریف کی طبیعت ناساز

20 Aug, 2019 | 08:11 PM

Arslan Sheikh

( عمر اسلم ) صدرمسلم لیگ (ن) میاں شہبازشریف کی طبیعت ناساز، کمر میں تکلیف برقرار، ڈاکٹرز کا طبی معائنہ، میاں شہباز شریف کو دس روز مزید آرام کی ہدایت کردی۔      

مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کو 14 اگست کو مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں تقریب کے بعد کارکنان کی جانب سے دھکے لگنے کے باعث کمر کی تکلیف ہوئی تھی اور ان کی طبیعت ناسازہونے کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں آرام کی ہدایت کی تھی۔ میاں شہباز شریف کا ڈاکٹرز نے طبی معائنہ کیا جس کے بعد انہیں دس روز مزید آرام کی ہدایت کی گئی۔

مسلم لیگ (ن) کے مطابق میاں شہباز شریف کے چیک اپ کے بعد ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی کمر اور ٹانگوں میں مسلسل درد کی کیفیت پائی جاتی ہے اوران کی طبی کیفیت کے پیش نظر دو ہفتوں کے بعد ان کا دوبارہ طبی معائنہ ہوگا۔

مزیدخبریں