میٹرک و انٹر امتحانات میں گریڈنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

20 Aug, 2019 | 05:46 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) پنجاب کابینہ نے میڑک و انٹرمیڈیٹ میں گریڈنگ سسٹم کی منظوری دے دی، 90 سے زائد نمبرز حاصل کرنے پر اے پلس گریڈ دیا جائے گا۔        

پنجاب کی کابینہ نے میڑک و انٹرمیڈیٹ میں گریڈنگ سسٹم کی منظوری دے دی ہے جسے 2020ء سے نافذ کیا جائے گا۔ کتنے نمبروں پر کون سا گریڈ ملے گا فارمولہ فائنل کر لیا گیا۔ 90 سے 100 نمبروں کے درمیان اے پلس گریڈ ہوگا۔ 87 سے 89 نمبروں کے درمیان اے گریڈ، 82 سے 86 نمبروں کے درمیان بی پلس گریڈ ہوگا۔ 77 سے 81 نمبروں کے درمیان بی گریڈ، 70 سے 76 نمبروں کے درمیان سی پلس گریڈ ہوگا۔ 60 سے 69 کے درمیان سی گریڈ، 50 سے 59 کے درمیان ڈی پلس گریڈ ہوگا۔ 40 سے 49 کے درمیان ڈی گریڈ، 33 سے 39 نمبروں پر ای گریڈ دیا جائے گا۔

پنجاب میں گریڈنگ سسٹم میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے طلباء کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ آئندہ نتائج میں نمبروں کے ساتھ گریڈز بھی شائع ہوں گے۔

مزیدخبریں