لاہور کا معروف کیفے پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ریڈار پر آگیا

20 Aug, 2019 | 03:39 PM

Sughra Afzal
Read more!

(رضوان نقوی) جوہر ٹاؤن میں واقع کیفے آرگینو بھی پنجاب ریونیو اتھارٹی کے نشانے پر آگیا، پی آر اے نے کیفے پر39 لاکھ روپے سیلز ٹیکس عائد کر کے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے شہر کے مختلف علاقوں میں واقع مہنگے ریسٹورنٹس کے ٹیکس معاملات کی چھان بین کاعمل تیز کردیا، گلوریا جینز کے بعد جوہر ٹاؤن کا کیفے آرگینو بھی پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ریڈار پر آگیا، پی آر اے نے کیفے آرگینو کو 39 لاکھ روپے سیلز ٹیکس عائد کر کے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

پی آراے ذرائع کے مطابق کیفے آرگینو کے ذمے نومبر 2018 سے جون 2019 تک کا سیلز ٹیکس واجب الادا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کیفے صارفین سے سیلز ٹیکس وصولی کے باوجود پی آر اے کو ادائیگی نہیں کر رہا تھا، کیفے آرگینو کی انتظامیہ کوشوکاز نوٹس بھیج کردس دن کی مہلت دی گئی ہے۔

مزیدخبریں