مہنگائی سے چینی کی مٹھاس ختم، قیمت آسمان کو چھونے لگی

20 Aug, 2019 | 01:44 PM

Sughra Afzal
Read more!

(حسن علی) چینی بھی گراں فروشی کی زد میں آگئی، شہر میں شوگر مافیا سرگرم، سرکار کے جاری کردہ نرخنامے کی کوئی حیثیت نہیں،اوپن مارکیٹ میں چینی 76 روپے جبکہ یوٹیلٹی سٹورز پر 74 روپے فی کلومیں فروخت کی جانے لگی۔

مہنگائی نے چینی کی مٹھاس ختم کردی، شوگر مافیا نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا، دکانداروں نے سرکاری نرخ نامہ ردی کی نذر کرتے ہوئے من مانے ریٹس مقرر کر دیئے، اکبری منڈی میں چینی 74 روپے فی کلو تک میں فروخت ہونے لگی جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت 76 روپے کلو اور یوٹیلٹی سٹورز پر چینی 74 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

شہریوں کو کہنا ہے کہ چینی سمیت تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے، حکومت نےعوام کو منافع خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

شہر میں چینی کی ہول سیل میں سرکاری قیمت 58 روپے جبکہ پرچون میں 60 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، لیکن کسی بھی علاقے میں چینی سرکاری نرخنامے کے مطابق فروخت نہیں کی جا رہی۔

 شوگر ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انہیں ملوں سے چینی 70 روپے 80 پیسے میں مل رہی ہے، جبکہ اکبری منڈی پہنچ کر73 روپے 40 پیسے میں پڑتی ہے، ایسے میں سرکاری نرخنامے کےمطابق چینی کیسے فروخت ہو سکتی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت چینی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کرے تاکہ عام شہریوں کو ریلیف مل سکے۔

مزیدخبریں