لاہور میں حوا کی بیٹی پر تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

20 Aug, 2019 | 01:02 PM

Sughra Afzal

(عثمان الیاس) لاہور میں حوا کی ایک اور بیٹی سسرالیوں کے ظلم کا شکار ہوگئی، نواں کوٹ میں سسرالیوں کا بہو پر بہیمانہ تشدد، متاثرہ خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں حوا کی بیٹی پر تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، نواں کوٹ کے علاقے میں سسرالیوں نے بہو بشری بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد کے باعث بشری بی بی زخمی ہو گئی ہے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 متاثرہ خاتون کے لواحقین کا کہنا ہےکہ تشدد کرنے والوں میں اسکا شوہر اور انکے بھائی شامل ہیں، پو لیس نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے درخواست درج کرلی۔

پولیس کا کہناہے کہ درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزیدخبریں