پنجاب کے 153 واٹر فلٹریشن پلانٹس فیل ہوگئے

20 Aug, 2019 | 11:51 AM

Sughra Afzal
Read more!

(عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 153 واٹرفلٹریشن پلانٹس مختلف وجوہات پر فیل کر دیئے، تمام پلانٹس کی پروڈکشن بند کر دی گئی۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق پانی کی چیکنگ کے دوسرے مرحلے میں صوبہ بھرمیں 1063 واٹر پلانٹس کو چیک کیا گیا، فوڈ اتھارٹی نے کل 800 واٹر فلٹریشن پلانٹس کا پانی پاس کیا جبکہ 105 پلانٹس غلط لیبلنگ کی وجہ سے فیل کیے گئے،  لاہور زون میں 82، راولپنڈی میں 186، ملتان میں 32 جبکہ مظفر گڑھ میں 7 پلانٹس کا پانی ناقص پایا گیا، نتائج پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ویب سائٹ پراپ لوڈ کر دیئے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ فیل ہونے والے پلانٹس کی پروڈکشن اصلاح ہونے تک بند کردی گئی، تصحیح کرنے والے پلانٹس کے دوبارہ سیمپل لے کر تجویز کیے گئے۔ اصلاح کا عمل مکمل اور سیمپل پاس ہونے تک کسی بھی واٹر فلٹریشن پلانٹ کو پروڈکشن کی اجازت نہیں ہوگی، پاس ہونے والے پلانٹس لیبارٹری رپورٹس نمایاں جگہ پرآویزاں کرنے کے پابند ہیں۔

مزیدخبریں