جناح ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

20 Aug, 2019 | 09:49 AM

Sughra Afzal

(سعید احمد سعید ) کراچی سے لاہور آنے والی جناح ایکسپریس کوٹ رادھا کشن کے قریب گزشتہ روز بڑے حادثے سے بچ گئی۔

 ذرائع کے مطابق کوٹ رادھا کشن میں منڈی والے پھاٹک پر ٹرین گزرنے سے کچھ ہی دیر پہلے کنٹینر پھنس گیا تھا، ٹرین ڈرائیور کو بروقت اطلاع دینے پر جناح ایکسپریس کو جائے وقوعہ سے چند میٹر پہلے ہی روک لیا گیا تھا، بعد ازاں اہل علاقہ نے لوڈر کنٹینر کو ٹریکٹر کی مدد سے نکالا جس سے ٹرین کا راستہ بحال ہوا اور وہ لاہور کے لئے روانہ ہو گئی۔

مزیدخبریں