اقلیتوں کو وفاقی اور صوبائی کابینہ میں نمائندگی دینے کا مطالبہ

20 Aug, 2018 | 04:57 PM

M .SAJID .KHAN

عثمان خان : وفاقی کابینہ میں اقلیتوں کو نمائندگی نہ دینے پر قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کے قائدین کی جانب سے تشویش کا اظہار،عمران خان سے وفاقی اور صوبائی کابینہ میں نمائندگی دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کا اہم اجلاس فادر فرانسس ندیم کی صدارت میں سینٹ میری چرچ ایم ایم عالم روڈ میں ہوا، اجلاس میں مولانا مخدوم عاصم، ڈاکٹر بدرمنیر،فیصل فرانسس، قاری شکیل صدیقی اور سنیل جان سمیت دیگر نے شرکت کی،کل مسالک علماءبورڈ کے سربراہ مولانا عاصم مخدوم نے نئی حکومت کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے اہداف کے حصول کیلئے ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔
قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کے مرکزی سیکرٹری جنرل فادر فرانسس ندیم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں اقلیتوں کو نظر انداز کیا اور نئی کابینہ میں بھی اقلیتوں کو نمائندگی نہیں دی گئی، جو انکے حقوق کیلئے سوالیہ نشان ہے۔اجلاس میں تمام مذاہبِ کے قائدین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بین المذاہب مکالمہ کے فروغ کیلئے حکومت کا بھرپور ساتھ دیا جائے گا۔

مزیدخبریں