ڈاکوؤں کے ہاتھوں پانچ بچوں کی ماں قتل

20 Aug, 2018 | 04:22 PM

M .SAJID .KHAN

توقیر اکرم :کاہنہ کےعلاقہ خانوہارنی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر پانچ بچوں کی ماں قتل، ڈاکو نقدی اور سونا لے کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقہ خانوہارنی میں ڈکیتی مزاحمت پر پانچ بچوں کی ماں کو قتل کر دیا گیا، ڈاکو موقع سے نقدی اور سونا لے کر چلتے بنے،لواحقین کے مطابق مقتولہ سمیرا پروین اپنے خاوند شہزاد کے ہمراہ گھر واپس آرہی تھی کہ تھانہ کاہنہ کی حدود میں دو مسلح ڈاکؤں نے گن پوائنٹ پر میاں بیوی سے 76 ہزار روپے چھین لیے،مزاحمت کرنے پر خاتون کو گولی مار کر فرار ہوگئے،فائرنگ کے باعث پروین موقع پر جاں بحق ہو گئی،خاتون کو مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیاہے ۔
ڈکیتی کی وارداتوں میں ہونے والا اضافہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، اس سے پہلے ایسے بہت سے واقعات رونما ہو چکے ہیں ، لا کھوں بچے ماں باپ کے سائے سے محروم ہو چکے ہیں، سوال یہ پیداہو تا ہے کہ کب ہماری پو لیس کی کارگردگی بہتر ہو گی اور ہمارے معاشرے میں کب امن و سکون کی فضا پیدا ہو گی۔

مزیدخبریں