نہم جماعت کے نتائج کا اعلان، رزلٹ گھنٹہ قبل ہی فروخت

20 Aug, 2018 | 11:50 AM

M .SAJID .KHAN

جنید ریا ض:لاہور بورڈ نے نویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا،امتحان میں کامیابی کا تناسب 50 اعشاریہ ایک فیصد رہا، کنٹرولرامتحانات کی ناقص حکمت عملی کے باعث گزٹ بورڈ انتظامیہ نے گھنٹہ قبل ہی فروخت کردیا، چیئرمین بورڈ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امتحان میں 2لاکھ 58 ہزار امیدواروں نے شرکت کی تھی، جن میں سے 1 لاکھ 29 ہزار نے کامیابی حاصل کی،رواں سال نہم جماعت میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 50 اعشاریہ ایک نو فیصد رہاہے۔ ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق امیدوار 80029 پر رولنمبر بھیج کر نتائج معلوم کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب گزٹ مارکیٹ میں ایک گھنٹہ قبل فروخت ہونے پر بورڈ انتظامیہ کی نااہلی سامنے آگئی ہے،جس کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین بورڈ نے مذکورہ نااہل افسران کے خلاف انکوائری شروع کردی ہے۔سیکرٹری بورڈ ریحانہ الیاس کا کہنا ہے کہ کرپٹ عناصر کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔ایسے عناصر بچوں کےمستقبل کو خراب کر تے ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔ان کے خلاف جلد ہی  قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
 

مزیدخبریں