ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ شیئر کر دی

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ شیئر کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ہالی ووڈ کی اداکارہ انجلینا جولی نے ایک بار پھر غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

 ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ اور اقوام متحدہ کی سابق خصوصی ایلچی انجلینا جولی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک بین الاقوامی تنظیم "ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز" (Doctors Without Borders) کی رپورٹ شیئر کی، جس میں غزہ کی صورتحال کو " فلسطینیوں اور ان کی مدد کرنے والوں کے لیے اجتماعی قبر" قرار دیا گیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ پر فضائی، زمینی اور سمندری حملے دوبارہ شروع کر دیئے ہیں، جس کے نتیجے میں وہاں کے شہریوں کو زبردستی بے گھر کیا جا رہا ہے۔امدادی سامان کی ترسیل بھی روک دی گئی ہے، فلسطینیوں کی زندگیاں ایک بار پھر منظم طریقے سے تباہ کی جا رہی ہیں۔ اس پوسٹ میں خبردار کیا گیا کہ اسرائیل کے حملے نہ صرف عام شہریوں کے لیے خطرہ ہیں بلکہ غزہ میں امدادی کارکنوں اور طبی عملے کی جانیں بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔