آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جاں بحق 

20 Apr, 2025 | 10:08 PM

سٹی 42: جہلم میں آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جاں بحق  ہوگیا 
بجلی گرنے کا واقعہ سوہاوہ کے علاقہ کھریوٹ میں پیش آیا،بدقسمت نوجوان توصیف موقع پر جان کی بازی ہار گیا ۔ 

نوجوان درخت کے نیچے  کھڑا تھا کے بجلی نے لپیٹ میں لیا۔ نوجوان  جماعت نہم کا طالب علم تھا، اتوار کی چھٹی گزارنے آبائی گھر گیا ہوا تھا۔ 

مزیدخبریں