محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا 

20 Apr, 2025 | 07:42 PM

سٹی 42: آج رات موسم کی صورتحال  کے مطابق کشمیر ،گلگت بلتستان ،بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھو ہار میں آندھی /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ بارش ہو سکتی ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ،آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد 43، شہید بینظیر آباد، میر پور خا ص اورمیٹھی میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سوموار کے روز موسم کی صورتحال  کے مطابق   اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ، صوبہ  خیبر پختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ۔تا ہم چترال، دیر ،سوات، کوہستان، شانگلہ ، بٹگرام، بونیر، مہمند، خیبر ، کرم اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

 صوبہ  پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان پئ ۔ جبکہ جنوبی اضلاع میں بعدازدوپہرگردآلود ہوائیں چلنےکی توقع  ہے ۔

 صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے کا امکان  ہے ۔  صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع موسم شدید گرم اور خشک رہنے کے علاوہ با لا ئی اضلاع میں بعد ازدوپہر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔ کشمیر اور  گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا آج( رات) آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز/ موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا خطرہ ہے ۔

مزیدخبریں