لیسکو کا سولر سسٹم میں استعمال ہونیوالے میٹرز بحران پر قابو پانے کا انوکھا فیصلہ

20 Apr, 2025 | 03:29 PM

شاہد سپرا: مارکیٹ میں سٹاک و انسپکشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باوجود خریداری کی اجازت، لیسکو نے کمرشل و صنعتی صارفین کے دباؤ سے آؤٹ سورس کرنیکانوٹیفکیشن جاری کیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق آؤٹ سورس کرنےکی اجازت دی گئی، تاہم کمپنی نے ایل ٹی ٹو او یو میٹرز کی انسپکشن نہیں کی، انسپکشن نہ ہونے سے این او سی کے باوجود صارفین اپریل میں میٹرز کی خریداری نہیں کر سکے، لیسکو نے مینوفیکچرزز کیساتھ سٹاک و دیگر معاملے طے کرنے کیلئے آؤٹ سورس کرنیکا نوٹی فکیشن کیا۔
آئندہ چند روز میں لیسکو کے پاس سمارٹ میٹرز کا سٹاک آ جائےگا، سٹاک ملنے پر جاری ہونیوالے این او سیز کو منسوخ کر دیا جائےگا، این او سیز منسوخ کرکے صارفین کو میٹرز کی قیمت کا ڈیمانڈ نوٹس دیا جائےگا،متعلقہ دفاتر سے صارفین کو این او سی ملنے کے باوجود میٹرز فراہم نہ کئے جا سکے۔
کمپنی نے صارفین کے دباؤ سے نکلنے کیلئے میٹرز کی خریداری کو آؤٹ سورس کیا تھا، آؤٹ سورس ہونے پر لیسکو کے منظور شدہ مینوفیکچررز کے سٹاک کی انسپکشن نہیں کی۔
انسپکشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے سے صارفین مارکیٹ سے خریداری نہیں کر سکے، لیسکو نے عیدالفطر کے بعد روائتی کی بجائے سمارٹ میٹرز لگانے کا حکم دے رکھا ہے۔
 

مزیدخبریں