راودلشاد: مالی سال 2020 اور 21 کے کے دوران محکمہ صحت کا آڈٹ ریکارڈ فراہم نہ کرنے کا انکشاف ہوا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
مالی سال صحت کے منصوبوں میں چھ ارب 23 کروڑ روپے کہاں خرچ ہوئے؟ محکمہ صحت بھی لا علم، آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کی 6 ارب 23 کروڑ روپے کے اخراجات کا ریکارڈ حاصل کرنے کی کوشش بھی بے سود رہی۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں محکمہ صحت کا اخراجات کے ریکارڈ نہ ہونے کا اعتراف، محکمہ صحت کے افسران نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں جواب دیتے ہوئے کہا ہمارے پاس ریکارڈ نہیں ہے،سی اینڈ ڈبلیو سے معلوم کریں۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کے چیئرمین سید علی حیدر گیلانی نے معاملے کی تحقیقات کی ہدایت دے دی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کو کرونا کے دوران غیر ملکی عطیہ شدہ وینٹی لیٹرز کے عدم استعمال پر بھی تشویش، کمیٹی نے خراب وینٹی لیٹرز فوری طور پر ٹھیک کرانے کی ہدایت جاری کر دی۔

Stay tuned with 24 News HD Android App
