ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

10 مختلف ممالک کے سفیر وں  کا لاہور عجائب گھر کا دورہ 

10 مختلف ممالک کے سفیر وں  کا لاہور عجائب گھر کا دورہ 
کیپشن: File photo
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم: چائنہ ، ویتنام ،کوریہ و دیگر ممالک  سمیت دس مختلف ممالک کے سفیر وں  نے لاہور عجائب گھر کا دورہ کیا ہے۔
سیکرٹری سیاحت فرید احمد تارڑ ، ڈائریکٹر عجائب گھر نبیلہ عرفان نے استقبال کیا۔عاصم رضوان سمیت مختلف افسروں کی جانب سے سفیروں کو بریفنگ دی گئی۔


غیر ملکی سفیر نے کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت اور سیاحتی مقامات سے مالا مال ہے ،پاکستان خاص طور پر لاہور میں موجود تاریخی عمارتیں بہت پسند آئیں۔


 ڈائریکٹر عجائب گھر نبیلہ عرفان نے کہا کہ ہم اپنے باقی ممالک کے بھائیوں کو بھی لاہور عجائب گھر کے وزٹ کی دعوت دیتے ہیں۔سفیروں کی آمد سے مختلف ممالک سے سیاحتی اعتبار سے تعلقات میں بہتری آئے گی۔