ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایسٹر تجدید اور امید کی علامت ، صدرمملکت اور وزیراعظم  کی  مسیحی برادری کو مبارکباد

ایسٹر تجدید اور امید کی علامت ، صدرمملکت اور وزیراعظم  کی  مسیحی برادری کو مبارکباد
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں، صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی ہے۔

 صدرآصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ ایسٹر امید، تجدید اور زندگی کا جشن ہے، ایسٹر ہمدردی، قربانی اور درگزر کی یاد دلاتا ہے، اتحاد و ہم آہنگی کا جذبہ ہی ہمیں ایک قوم بناتا ہے۔

 صدر مملکت نے مزید کہا کہ آئین اقلیتوں کے حقوق کی مکمل ضمانت دیتا ہے، اقلیتوں کی ترقی اور بااختیار بنانے کیلئے پرعزم ہیں، مسیحی برادری نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ایسٹر تجدید اور اُمید کی علامت ہے۔

وزیراعظم  نے مزید کہا کہ ایسٹر ایمان کی عظمت اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات کی یاد دلاتا ہے، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔