ویب ڈیسک: بھارتی ٹی وی شو بگ باس سے مشہور ہونے والی معروف اینکر پرسن پرینکا دیش پانڈے نے انتہائی خاموشی سے دوسری شادی کرلی۔ ان کی پہلی شادی تین سال پہلے ختم ہوئی تھی۔
پرینکا دیش پانڈے نے 2016 میں پہلی شادی کی تھی۔ انہوں نے ٹی وی شو سپر سنگر کے دوران اپنے ساتھی اینکر پروین سے لو میرج کی تھی جوکہ ناکام رہی۔
پرینکا اور پروین کا ازدواجی تعلق صرف چھ سال رہا اور 2022 میں دونوں کے درمیان شدید ترین اختلافات پیدا ہونے کے بعد طلاق ہوگئی تھی۔
پرینکا نے رواں ماہ اپریل اپنے بوائے فرینڈ ڈی جے واسی ساچی سے انتہائی خاموشی سے دوسری شادی کرلی تاہم ان کی شادی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس سے انکے مداحوں میں خوشگوار حیرت پھیل گئی۔
فی الحال پرینکا وجے ٹی وی پر کچھ شوز کی میزبانی کرنے کے ساتھ ساتھ یوٹیوب چینل بھی چلا رہی ہیں۔ انہوں نے بگ باس سیزن 5 میں حصہ لیا تھا اور پہلی رنر اپ بنی تھیں۔
پرینکا دیشپانڈے وجے ٹی وی کے پروگرام سپر سنگر سیزن، اسٹار میوزک سیزن سمیت 10 سے زیادہ شوز کی میزبانی کرچکی ہیں ۔ فی الحال وہ وجے ٹی وی کی لیڈ اینکر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔