ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد میں قتل کی لرزہ خیزواردات، بڑے بھائی نے چھوٹے کا گلا کاٹ دیا

فیصل آباد میں قتل کی لرزہ خیزواردات، بڑے بھائی نے چھوٹے کا گلا کاٹ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی بھٹہ :خون سفید ہو گیا،  فیصل آباد میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا، بڑے بھائی نے تلخ کلامی پر چھوٹے بھائی کا گلا کاٹ دیا۔

تفصیلات کےمطابق فیصل آباد کے تھانہ فیکٹری کے علاقہ خالدہ آباہ میں بڑے بھائی نے جھگڑا کے دوران چھوٹے بھائی کا گلا کاٹ دیا، جھگڑا کے دوران ملزم فخر نے تیز دھار آلہ سے چھوٹے بھائی کا گلا کاٹ دیا۔

چھوٹا بھائی شہزاد شدید زخمی ہو گیا ہسپتال پہنچتے دم توڑ گیا، ملزم فخر موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا، لاش کو تحویل میں لے کر کارروائی کا آغاز کردیا۔