ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیٹ ویو سے متعلق اہم پیشگوئی

ہیٹ ویو سے متعلق اہم پیشگوئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے 23 اپریل کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتِ حال کا خدشہ ظاہر کردیا۔

کراچی میں درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھو ہار میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سے سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ بہاولنگر، دادو، پڈعیدین، موہنجو دڑو اور مٹھی میں 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔