ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیمرہ نے مقبول ایپ کا اور اس کے ساتھ پوری انڈسٹری کا مستقبل بدل دیا

 کیمرہ نے مقبول ایپ کا اور اس کے ساتھ پوری انڈسٹری کا مستقبل بدل دیا
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  کیمرہ نے مقبول ایپ کا اور اس کے ساتھ پوری انڈسٹری کا مستقبل بدل دیا۔

  مارک زکربرگ کے مخالف اور ان کی کمپنی میٹا کے حاسد عموما! یہ بتاتے ہیں کہ مارک زکر برگ نے  انسٹاگرام کو مارکیٹ پر قبضہ کرنے کے لئے  ’خریدو یا دفن کرو‘ کی پالیسی کے تحت خریدا۔ لیکن مارک زکر برگ نے  آخر کار اس مقبول ترین سوشل فوٹوز اینڈ ویڈیوز شئیرنگ ایپ کو خریدنے کی اصل وجہ  لگی لپٹی رکھے بغیر بتا دی۔

فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا پلیٹ فارمز انکارپوریٹڈ کے  چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک زکربرگ نے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران انکشاف کیا کہ انسٹاگرام کو خریدنے کے ان کے فیصلے کی اصل وجہ انسٹا گرام  کا ‘بہتر کیمرہ‘ تھا،۔ مارک زکر برگ نے بتایا کہ  میٹا فیس بک کے لیے بہتر کیمرہ بنانے کی سر توڑ کوشش کر رہا تھا۔ انہیں یقین نہیں تھا کہ ان سے بہتر کیمرہ بن پائے گا یا نہیں۔ چونکہ انسٹا گرام کا کیمرہ فیس بک سے بہت بہتر تھا، اس لئے انہوں نے انسٹا گرام کو خریدنے کا فیصلہ کیا تاکہ بہترین کیمرہ ہمیں مل جائے۔ 

 امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن کا  مؤقف ہے کہ میٹا نے مبینہ طور پر ابھرتے ہوئے حریفوں کو ختم کرنے اور اپنی اجارہ داری کو برقرار رکھنے کے لیے ’خریدو یا دفن کرو‘ (buy or bury) کی پالیسی اپنائی لیکن زکر برگ کا عدالت میں بیان قبضہ کرنے یا  کچلنے کی خواہش سے زیادہ اپنی پرفارمنس کو بہتر کرنے کی خوہش کی نشان دہی کر رہا ہے۔

 مارک زکر برگ نے واشنگٹن میں اینٹی ٹرسٹ کیس کی سماعت کے دوسرے روز گواہی دیتے ہوئے بتایا کہ فیس بک اور انسٹاگرام کے درمیان ‘کیمرہ ایپ‘ کے معیار میں فرق تھا، اور اسی بنیاد پر خریداری کا فیصلہ کیا گیا۔

زکربرگ نے کہا کہ ہم اُس وقت ایک کیمرہ ایپ بنانے کی کوشش کر رہے تھے، مگر انسٹاگرام کی پروڈکٹ ہم سے بہتر تھی، اس لیے میں نے فیصلہ کیا کہ ہمیں انسٹاگرام خرید لینا چاہیے۔زکربرگ نے عدالت کو مزید بتایا کہ کمپنی کی ماضی میں متعدد بار نئی ایپس بنانے کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہو چکی ہیں۔نئی ایپ تیار کرنا آسان نہیں ہوتا۔ ہم نے اپنی تاریخ میں درجنوں ایپس بنانے کی کوشش کی، لیکن زیادہ تر کو وہ توجہ نہیں ملی جس کی ہمیں امید تھی۔

اس مقدمے میں میٹا کے خلاف  پیش کیے گئے شواہد میں فیس بک کے بانی کی ایک پرانی ای میل بھی شامل ہے جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ مقابلہ کرنے سے کہیں بہتر ہے کہ خرید لیا جائے۔