ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

90 پر آل آؤٹ؛ دوسرے ٹی ٹونٹی میں گرین شرٹس نے کیویز کے ساتھ انہونی کر دی

Pakistan New Zeeland T20 Serese Trophey, Babar Azam , City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مہمان نیوزی لینڈ کے پاکستان کے ساتھ دوسرے ٹی ٹونٹی میں شائقین نے نیوزی لینڈ کے  90  رنز پر آل آؤٹ  ہونےکا حیران کن منظر دیکھا۔

پاکستان کے باؤلرز نے کسی بھی بیٹر کو بیس رنز کا انفرادی سکور نہیں بنانے دیا۔ 19 ویں اوور کی پہلی گیند پر کیویز کا  دسواں بیٹر  بین لسٹر بھی آؤٹ ہو گیا اور کپتان  مائیکل بریس ویل بیس اوور وکٹ پر نہ گزار پانے اور سو رنز نہ بنا پانے کی دوہری شرمندگی سے دوچار ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کی بیٹنگ

آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دوسرے ٹی ٹونٹی میں ابتدا ہی میں عامر اور شاہین آفریدی نے مہمان ٹیم کے اوپنرز کو  آؤٹ کر دیا تھا۔ ٹم سیفرٹ 12 رنز بنا کر اور ٹم روبنسن  4 بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ڈین فوکس کروفٹ 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور مارک چیپ مین 19 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔  جیمز نیشم 1 رن اور کول میکوشن 15 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ کپتان مائیکل بریس ویل 4 رنز بنا سکے جبکہ سِش سودھی 8 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔  جیکب ڈفی 8 رنز، بین سئیرز  3 رنز اور  بین لسٹر ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 

پاکستان کی باؤلنگ

پاکستان کی طرف سے بہترین باؤلر عامر  اور ابرار احمد ثابت ہو رہے ہیں۔ ابرار نے 4  اوورز میں 16 رنز دے کر  2 وکٹیں لیں۔ ان کی اکانومی ساڑھے تین ہے۔ عامر نے دو اووروں میں 8 رنز دے کر دو وکٹیں لی ہیں۔  شاہین آفریدی نے 4اوورز میں 13 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔ 

دو  وکٹیں سپنر شاداب خان کے حصہ میں آئی ہیں۔ ایک وکٹ نسیم شاہ کو ملی۔  ابرار احمد کا یہ ڈیبیو میچ تھا۔ 

 

ٹاس جیت کر بابر کا فیصلہ

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے  دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ٹاس پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے جیتا

بابر اعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دے دی۔ بابر اعظم کا پہلے اپنے ورلڈ کلاس باؤلروں  کو آزمانے کا فیصلہ اب تک صحیح ثابت ہو رہا ہے۔

 

پاکستان کی سائیڈ

نیوزی لینڈ کے ساتھ پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں اعظم خان انجری کا شکار ہو کر آج کے میچ اور پوری  نیوزی لینڈ سیریز سے ہی  باہر ہو گئے ۔اعظم خان کو ڈاکٹرز نے 10 روز آرام کا مشورہ دیا ہے ، پنڈلی میں کھچاؤ کے باعث اعظم خان کے مکمل ٹیسٹ کرائے گئےاس لیے وہ آج کی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

آج پاکستان کی باقی ٹیم وہی ہے جسے بابر اعظم نے کل میچ کے لئے منتخب کیا تھا۔ کل کا میچ ہو نہیں سکا تھا۔ اس میچ کے لئے کپتان نے تین نئے پلئیرز کو ڈیبیو کروایا تھا تاہم انہیں کھیلنے کا موقع ہی نہیں مل سکا تھا۔

آج کھیلنے والی پاکستان کی ٹیم میں  بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، عثمان خان، افتخار احمد، عثمان خان، ژاداب خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر،  ابرار احمد شامل ہیں۔

 

نیوزی لینڈ کی سائیڈ

نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل  نبریس ویلے ایک نئے کھلاڑی ٹم روبنسن  کو ڈیبیو کروایا تھا۔ انہیں اوپنر بیٹر کی حیثیت سے بھیجا گیا تھا اور وہ شاہین آفریدی کے دوسری گیند ر بولڈ ہو گئے تھے۔ ان دو گیندوں کے بعد میچ بارش کے باعث منسوخ کرنا پڑ گیا تھا۔  یہ میچ پہلے ہی صرف پانچ اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ 
آج کے میچ کے لئے کیویز کے کپتان نے اپنی باقی سائیڈ کو برقرار رکھتے ہوئے انجری کا شکار ہونے والے جوش کلارکسن  کو باہر  بٹھایا ہے۔

توقع ہے کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپننگ آج بھی نئے بیٹر ٹم روبنسن اور ان کے ساتھ تجربہ کار بیٹر ٹم سیفرٹ کریں گے۔ 

نیوزی لینڈ  کی ٹیم میں آج ٹم سیفرٹ، ٹم روبنسن، ڈین فوکس کروفٹ، مارک چیپ مین، جیمز نیشم،  مائیکل بریس ویل (کیپٹن)  اِش سودھی، جیکؓ ڈفی، بین سئیرز،  جینجمن لِسٹر کھیل رہے ہیں۔

چار ڈیبیو بوائز؛ آج کچھ بھی ہو سکتا ہے

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آج نیوزی لینڈ اور پاکستان کے دوسرے  ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی جانب سے تین نئے کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے ایک نئے کھلاڑی کا  ڈیبیو کل بارش کے دوران کھیلی گئی دو گیندوں کی نذر ہو گیا تھا۔ ٹم روبنسن کا بھی ایک طرح سے ڈیبیو میچ آج ہی ہے۔   

کل شب راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں بارش کے سبب کچھ تاخیر کا شکار ہونے والے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں عثمان خان، عرفان خان اور ابرار احمد کو قومی کرکٹ ٹیم کی کیپ دی گئی تھی لیکن انہیں کھیلنے کا عملاً موقع ہی نہیں ملا۔

آج  گرین شرٹس کے لئے اپنے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل عثمان خان، عرفان خان اور ابرار احمد  تینوں آج اپنے پہلے میچ میں کچھ کر دکھانے کے لئے پر عزم ہیں۔ 

 نیوزی لینڈ کے  ٹِم روبنسن نے بھی کل کے میچ سے نیوزی لینڈ کی قومی کرکٹ ٹیم کے لئے آغاز کیا جو ان کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوا۔ وہ پہلے اوور کی دوسری گیند پر بولڈ ہو گئے تھے۔ کل کے میچ میں خراب موسم اور خراب قسمت کا شکار ہونے والے ٹم روبنسن آج دوبارہ اسی وکٹ پر قسمت اور مہارت آزما رہے ہیں۔

چار نئے کھلاڑیوں کے ساتھ شروع ہونے والے  اس میچ میں کچھ بھی نیا ہو سکتا ہے۔