ہیومن سمگلنگ، ہنڈی کے دھندے میں ملوث تین ملزم گرفتار

20 Apr, 2024 | 09:02 PM

سٹی42: گوجرانوالہ میں ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 3 ملزم گرفتار  کر لئے۔ 

فاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس کریک ڈاؤن کے ضمن میں ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے اہن کامیابی حاصل کی ہے۔  آج  جن تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں محمدشکیل، زعیم الحسن ہنڈی حوالہ کا غیر قانونی دھندا کر رہے تھے اور  شاہد نواز  انسانی سمگلنگ میں ملوث ہے۔

چھاپے کے دوران ملزمان س شکیل اور زعیم الحسن سے 500 سعودی ریال اور 4000 روپے برآمد ہوئے۔ ان کو  بانو بازار سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے سے حوالہ ہنڈی سے متعلق ریکارڈ برآمد کر لیا گیا۔

شاہد نواز نے بیرون ملک ملازمت  دلوانے کا معاملہ طے کر کے ایک شہری سے 2 لاکھ 85 ہزار روپے بٹورے تھے۔  ملزم نے اپنے کلائنٹ  کو ترکی کا جعلی ویزا دیا۔

ملزم  شاہد نواز پانچ سال سے ایف آئی اے کو مطلوب تھا۔

مزیدخبریں