چوہدری پرویز الٰہی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ

20 Apr, 2024 | 06:06 PM

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج  پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہی کا  طبی معائنہ کیا گیا۔

چوہدری پرویز الٰہی کا طبی معائنہ اسلام آباد کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز  ہسپتال) کے ڈاکٹروں کی 3رکنی ٹیم نے کیا۔

میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹر ذوالفقار،ڈاکٹر محبوب اور ڈاکٹر نوید شامل  تھے۔ 

میڈیکل ٹیم صدر پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئی۔

مزیدخبریں