ضمنی انتحابات کا شور، پولنگ کے سامان کی ترسیل کا عمل شروع

20 Apr, 2024 | 04:20 PM

Ansa Awais

سٹی42 : ضمنی انتحابات کی تیاریاں، پولنگ کے سامان کی ترسیل کا عمل شروع ہوگیا ۔

 گوجرانوالہ اور وزیرآباد کے حلقہ پی پی 36 میں کل  ہونے والے ضمنی انتحاب کیلئے پولنگ کے سامان کی ترسیل کا عمل شروع ہوگیا ہے ، ضلع کونسل ہال میں پولنگ عملہ کی جانچ  پڑتال کے بعد سامان ان کے حوالہ کیا جا رہا ہے، پولنگ سامان میں بیلٹ پیپرز بیلٹ باکس، پولنگ بوتھ اور اسٹشنری کا سامان دیا جا رہا ہے۔
 پولنگ عملہ سخت سیکورٹی میں پولنگ کا سامان لے روانہ ہو رہا ہے، کل وزیرآباد ہونے والے ضمنی انتخاب میں 318544 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،گوجرانوالہ اور  وزیرآباد کے حلقہ پی پی 36 میں 185 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

  عام انتخابات میں اسی حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایتی یافتہ احمد چھٹہ جیتے تھے، پاکستان تحریک انصاف کے حمایتی یافتہ احمد چھٹہ قومی اور صوبائی کے دو حلقوں سے کامیاب ہوئے تھے، احمد چھٹہ نے حلقہ پی پی 36 کی سیٹ کو چھوڑا جس پر ضمنی الیکشن ہو رہاہے 
 پاکستان تحریک انصاف کے حمایتی یافتہ سنی اتحاد کونسل کے فیاض چھٹہ اور مسلم لیگ ن کے عدنان چھٹہ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

 کوئٹہ میں بھی تیاریاں جاری ہیں، حلقوں میں  پی بی 20 خصدار III، پی بی 22 لسبیلہ اور پی بی 50 قلعہ عبداللہ  شامل ہیں ۔

 الیکشن کمشنر بلوچستان کا کہنا ہے کہ  تینوں نشستوں پر ضمنی انتخاب کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں ، پی بی 20 خضدار III میں تمام  100 پولنگ اسٹیشنوں  کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے ،پی بی 22 لسبیلہ کے  129 پولنگ اسٹیشنوں میں سے  70 نارمل اور 59 حساس ہیں ، پی بی 50 قلعہ عبداللہ کے  125 میں سے 47 پولنگ اسٹیشنز حساس اور 78 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے،انتخابات میں سیکورٹی کیلئے پولیس اور لیویز فورس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، پولنگ 21 اپریل کو صبح 8 سے کسی وقفے کے شام 5بجے تک جاری رہے گا۔

  حلقہ 132 قصور میں بھی ضمنی انتخابات سامان ترسیل جاری ہے،قومی اسمبلی کے حلقہ 132 ضمنی انتخابات میں 342 پولنگ اسٹیشن قائم،5 لاکھ 21 ہزار نو سو 55 ووٹرز کے لیے 1005 پولنگ بوتھ بھی قائم کیے جائیں گے،ضمنی انتخابات کے لیے پریزائڈنگ افسران پولنگ عملے کو سامان کی ترسیل جاری ہے۔

  پی پی 22 چکوال تین کے ضمنی معرکہ  کیلئےانتخابی عمل کی تیاریاں مکمل ہو گئیں، مرکزی مقَابلہ مسلم لیگ ن کے فلک شیر اعوان اور سنی اتحاد کونسل کے حکیم نثار کے مابین ہے، آزادامیدوار ملک اکرام اور تحریک لبیک کے امیدوار محمد ادریس بھی میدان میں موجود ہیں۔
پی پی 22چکوال تین میں دو لاکھ نوے ہزار ایک سو بائیس ووٹرز ہیں،مجموعی طور پر 215پولنگ اسٹیشنز جبکہ  641پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ 

  ضمنی انتخابات کے لئے سکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

 حلقہ این اے 196 میں 303 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، پولیس عملے کو پولنگ اسٹیشنز کا سامان ترسیل کیا جارہا ،بیلٹ پیپرز،بیلیٹ باکس ،اسٹمپ اور دیگر سامان پولنگ عملے کو سامان فراہم کیا جارہا ہے

 ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 32 گجرات میں بھی الیکشن کمیشن کی سے جانب  سے سامان کی ترسیل جاری ہے ، ضمنی انتخاب کے لیے انتظامات کا جائزہ لینے لیے ڈپٹی کمشنر کا آر او دفتر کا دورہ  کیا،ضمنی انتخاب کے لیے تمام تیاریایوں مکمل ہیں۔
 

مزیدخبریں