باغبانپورہ واقعہ ، شہیدکانسٹیبل کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ، آئی جی پنجاب کی خصوصی شرکت

20 Apr, 2024 | 03:33 PM

عرفان ملک: آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکی پولیس لائنزقلعہ گجرسنگھ آمد، شہیدکانسٹیبل عمران حیدرکی نمازجنازہ میں شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ باغبانپورہ میں تعینات کانسٹیبل عمران حیدر نے ڈاکوؤں سے مقابلے میں جام شہادت نوش کی۔

سی سی پی اولاہوربلال صدیق کمیانہ،ڈی آئی جی آپریشنزلاہورعلی ناصررضوی ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر،ایس ایس پی آپریشنز علی رضا  اور لاہورپولیس کےایس ایس پیز ، ایس پیز، سینئر افسران، جوانوں کی بھاری تعداد نے شہیدکانسٹیبل عمران حیدرکی نمازجنازہ میں شرکت کی ۔آئی جی پنجاب نےکانسٹیبل عمران حیدر کے جسد خاکی کوسلامی پیش کی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور کانسٹیبل عمران حیدر کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔
پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کوگارڈ آف آنرپیش کیا جبکہ آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کا کانسٹیبل عمران حیدرکی لازوال قربانی کوخراج عقیدت پیش کی۔کانسٹیبل عمران حیدرنےفرض کی راہ میں جان کانذرانہ پیش کرکےمحکمہ کاسر فخرسے بلند کیا ہے۔

شہید کانسٹیبل عمران حیدر کی عمر 38 سال، تعلق باٹا پور لاہور سے تھا اور اہل خانہ میں اہلیہ، 1 بیٹا اور 7 بیٹیاں شامل ہیں۔آئی جی پنجاب نے شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور کفالت میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔    

مزیدخبریں