لائف لائن صارفین کو دو ارب کی اووربلنگ کا ایک اور کیس سامنے آ گیا

20 Apr, 2024 | 03:19 PM

Ansa Awais

شاہین عتیق : ٹھوکر لیسکو شاہ پور ڈویژن میں لائف لائن صارفین کو دو ارب کی اووربلنگ کا ایک اور کیس سامنے آ گیا۔سپیشل جج سنٹرل ایف آئی اے تنویر احمد شیخ کی عدالت میں 20 ایکسین ایس ڈی او میٹر ریڈروں نے اپنی عبوری ضمانتیں دائر کر دی۔ ایف آئی اے سے سات مئی کو ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق سپیشل جج سنٹرل تنویر احمد شیخ کی عدالت میں لیسکو ٹھوکر شاہ پور ڈویژن کے بیس ایکسین ایس ڈی اوزاور میٹرریڈروں نے دو ارب کی اووربلنگ کے کیس میں عبوری ضمانتیں دائر کیں، عدالت نے بیس مئی تک ضمانت منظور کرتے ہوئے لیسکو افسران کو ایف آئی اے کے پاس شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیا۔ ملزمان پرالزام تھا کہ انہوں نے دوہزاربیس سے دوہزارچوبیس تک تقریبا ًدو ارب کی اووربلنگ کی تھی، اس کیس میں مزید افسران اپنی درخواست ضمانتیں دائر کررہے ہیں۔ ایف آئی اے وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اووربلنگ کیخلاف وسیع پیمانے پر کارروائی کر رہی ہے۔

مزیدخبریں