انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ، کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

20 Apr, 2024 | 03:03 PM

سٹی42: ایک ہفتے میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 37 پیسے مہنگا ہو ا،کرنسی مارکٹ نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔

 ایک ہفتے میں امریکی ڈالر انٹر بینک میں 277.94 روپے  سے بڑھ کر 278.31 روپے  پر پہنچ گیا ،ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ ڈالر 31 پیسے مہنگا ہوا ،ایک ہفتے میں اوپن مارکٹ میں ڈالر 279.37 روپے  سے بڑھ کر 279.68 روپے کا ہو گیا، ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں  یورو 5 روپے 87 پیسے سستا ہوا۔

 رپورٹ  کے مطابق درآمدی بل کی ادائیگی کی وجہ سے بھی روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی ،ایک ہفتے میں یورو 301.47 روپے  سے کم ہو کر 295.60 روپے کا ہوگیا ،ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ  چھ روپے 46 پیسے سستا ہوا۔

 ایک ہفتے میں برطانوی پاؤنڈ 351.84 روپے سے کم ہوکر 345.38 روپے کا ہوگیا ،ایک ہفتے میں یو اے ای درہم 6 پیسے کمی سے   75.81 روپے کا ہوگیا ،ایک ہفتے میں سعودی ریال 6 پیسے بڑھ کر 73.89 روپے کا ہوا ہے۔

  ماہرین  کا کہنا ہے کہ بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپے پر پریشر دیکھا گیا۔

مزیدخبریں