سٹی42: پاکستان ریلویز نے سکھ یاتریوں کیلئے سفاری ٹرین کا اہتمام کیا، سفاری ٹرین 3 سفاری انسپیکشن 2 جبکہ ایک پاور وین کوچز پر مشتمل ہے۔
تفصیلات کے مطابق سفاری ٹرین کو سٹیم لوکو موٹیو انجن کی مدد سے چلایا گیا ہے جو کہ پرانے دور کی عکاسی کرتا ہے۔سٹیم سفاری ٹرین لاہور سے نارووال کے درمیان چلائی گئی ہے۔ریلویز نے سکھوں کی سہولت کیلئےخصوصی طور پر آج کی دن کیلئے سفاری ٹرین چلائی ہے۔ سفاری ٹرین کو روائتی انداز میں خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ریلوے لاہور سٹیشن سے افسران نے اپنی موجودگی میں ٹرین کو روانہ کیا اور سفاری ٹرین چلانے پر سکھوں کی جانب سے پاکستان ریلویز کا شکریہ ادا کیاگیا۔
دوسری جانب ڈی ایس ریلوے محمد حنیف گل نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مہمان سکھوں کو ہر ممکن سہولت دی جائے۔