پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ

20 Apr, 2024 | 02:16 PM

This browser does not support the video element.

سٹی42: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 149ویں پی ایم اے لانگ کورس سمیت مختلف کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔

 جنرل ساحر شمشاد مرزا   پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے  جبکہ ترکش  چیف آف جنرل اسٹاف جنرل میٹن گورک پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان اعزاز تھے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 149ویں پی ایم اے لانگ کورس میں دوست ممالک کے 49 کیڈٹس بھی شامل ہیں۔     چیف آف آرمی سٹاف  اعزازی چھڑی چودھویں مجاہد کورس کے انڈر افیسر الیاس خان نے حاصل کی ، کمانڈنٹس کین جونیئر انڈر افیسر دانش ستار نے حاصل کی۔ کورس جونیئر انڈر آفیسر دانش ستار کا تعلق 68 ویں انٹیگریٹڈ کورس سے ہے۔  23ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی کورس انڈر آفیسر شہر بانو بھی کمانڈنٹس کین کی مستحق قرار پائیں ۔

 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کامیاب پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد دی۔

مزیدخبریں