سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین،ایم آر آئی ٹیسٹ کیلئے کنٹراسٹ انجکشن ناپید

20 Apr, 2024 | 01:43 PM

زاہد چوہدری: سرکاری ہسپتالوں میں پھر کنٹراسٹ ٹیکوں کا شارٹ فال، سی ٹی سکین ، ایم آر آئی کرانے والے مریضوں کو شدید مشکلات کاسامنا ۔انجکشن کی قلت پر وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے نوٹس  لیتے ہوئے ڈرگ ٹیم کو فوری کنٹراسٹ انجکشن کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ۔وزیر صحت نے کہا کہ کنٹراسٹ انجکشن کی قلت 48 گھنٹے میں دور کی جائے اور سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین و ایم آر آئی کیلئے انجکشنز کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی سنگین غفلت کے باعث سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے کنٹراسٹ انجکشن کے ساتھ سی ٹی سکین اور ایم آر آئی کی سہولت ناپید ہوگئی۔ کنٹراسٹ انجکشن میسرنہ ہونے کے باعث مریضوں کے تشخیصی ٹیسٹ نہیں ہورہے۔مریض کنٹراسٹ انجکشن بلیک میں مہنگے داموں بازار سے خریدنے پر مجبور ہیں یا دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ۔

کنٹراسٹ انجکشن کی عدم دستیابی کا سنگین مسئلہ حل کرنے کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے تاحال کوئی ٹھوس پیش رفت سامنے نہ آسکی ۔

مزیدخبریں