ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محمد اورنگزیب کی نائب امریکی وزیر خزانہ بین الاقوامی فنانس سے ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال

محمد اورنگزیب کی نائب امریکی وزیر خزانہ بین الاقوامی فنانس سے ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاض عظیم : وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی نائب امریکی وزیر خزانہ بین الاقوامی فنانس برینٹ نیمین سے ملاقات  ہوئی جس میں پاکستان کی معاشی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔
 وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ کئے گئے اسٹینڈ بائی پروگرام بارے آگاہ کیا ،وزیر خزانہ نے ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھانے  کے حوالے سےبریف کیا ،وزیر خزانہ نے سرکاری اداروں کے نقصانات کو کم کرنے بارے اقدامات سے آگاہ کیا۔

https://www.24urdu.com/digital_images/large/2024-04-20/news-1713600321-6728.jpg

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری کونسل کے کرادر پر بھی بریفنگ دی  گئی،وزیر خزانہ نے بجٹ کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

Ansa Awais

Content Writer