پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج ہوگا

20 Apr, 2024 | 10:22 AM

سٹی42: پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 میچ آج شام ساڑھے سات بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ صرف 2 گیندوں تک ہی محدود رہا ، میچ بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے منسوخ کر دیا گیا تھا۔جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں آج بھی محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

مزیدخبریں